لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب میں نگران حکومت کا فیصلہ ہوتے ہی محکمہ پی اینڈ ڈی پنجاب نے ترقیاتی بجٹ کی تیاری کا آغاز ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ نگران حکومت چار ماہ تک جاری ترقیاتی بجٹ منظور کرے گی۔ جاری ترقیاتی بجٹ کا حجم ساڑھے 4 سو ارب روپے متوقع ہے۔ ترقیاتی بجٹ میں ہسپتالوں کی بحالی، صاف پانی، روڈز، ٹرانسپورٹ، اورنج ٹرین سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔ نگران حکومت جولائی سے قبل ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی جس کے بعد جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کا اجرا ہو گا کیونکہ نگران حکومت کوئی نیا ترقیاتی منصوبہ منظور نہیں کر سکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بجٹ یکم جولائی سے قبل منظور کرانا لازمی ہے۔