وفاقی وزیر انسانی حقوق، امور کشمیر سیفران روشن خورشید بروچہ کو وزارت ریلوے کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا

Jun 08, 2018

اسلام آباد (خبر نگار)وفاقی وزیر انسانی حقوق امور کشمیر اور سیفران روشن خورشید بروچہ کو وزارتِ ریلوے کا قلم دان بھی سونپ دیاگیاہے۔ وفاقی وزیر روشن خورشید بروچہ سے وفاقی سیکرٹری ریلوے جاویدانور نے ملاقات کی اور ریلویز کی موجودہ صورتِ حال ، جاری منصوبوں اور آئندہ کے پروگرامز کے بارے میں مختصر بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر ریلویز روشن خورشید بروچہ کو ریلوے آپریشنز اور دیگر منصوبوں پر (آج) باقاعدہ بریفنگ دی جائے گی۔

مزیدخبریں