امریکہ :2بچوں کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانیوالے شخص کو100 سال قید کی سزا

Jun 08, 2018

لاس اینجلس (آن لائن) امریکہ میں دو بچوں کو 7مرتبہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانیوالے ایک شخص کو سو سال سزائے قید سنادی گئی غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 39 سالہ ڈیوڈ ڈین کو دو بچوں کو چھ سال تک قید میں رکھ کر 7بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر ایک سو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ڈیوڈ کے خلاف اس سلسلے میں2016 اور 2017 میں دو خواتین نے مقدمات بھی دائر کئے تھے ڈیوڈ کی زیادتی کا نشانہ بننے والے دونوں بچوں کی عمر اب دس اور انیس سال میں جبکہ ڈیوڈ نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا تو انکی عمر چھ اور گیارہ سال تھیں ۔

مزیدخبریں