پروفیسر آغا شبیر علی پی جی ایم آئی، امیر الدین میڈیکل کالج، جنرل ہسپتال کے پرنسپل تعینات،ڈاکٹر رضوان مسعود بٹ انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ڈائریکٹر مقرر

لاہور (نیوزرپورٹر+صباح نیوز) پنجاب حکومت نے پروفیسر آغا شبیر علی کو پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، امیر الدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال کا نیا پرنسپل تعینات کر دیا۔ پروفیسر رضوان مسعود بٹ کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہو چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر اپنے فرائض ادا کرنے شروع کر دئیے۔ نئے تعینات ہونے والے پرنسپل آغا شبیر علی نے انتظامی ڈاکٹروں سے گفتگو کرتے کہا کہ میرٹ، ڈسپلن اور مریضوں کی بہتر سے بہتر نگہداشت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ہر شعبے میں سروسز کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے باقاعدہ مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ پروفیسر آغا شبیر علی نے کہا کہ حکومت نے انہیں جو ذمہ داریاں سونپی ہیں وہ ان سے صحیح معنوں میں عہدہ برآ ہونے کی کوشش کریں گے۔ لاہور جنرل ہسپتال، پی جی ایم آئی و امیرالدین میڈیکل کالج اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے کو دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان مسعود بٹ نے بھی اپنے ادارے کے بارے میں اظہار خیال کرتے کہا کہ یہ کسی ایک صوبے کا نہیں پورے ملک کا شفا خانہ ہے، اس علاج گاہ میں مریضوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...