لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر سید توصیف شاہ ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہاہے کہ ہماری حکومت نے ملک میں شفافیت، میرٹ اور منصوبوں کی معیاری اور برق رفتاری سے تکمیل کا کلچر پروان چڑھایا ہے۔ وسائل کا شفاف اور دیانتدارانہ استعمال یقینی بنا کر مسلم لیگ(ن) نے نئی تاریخ رقم کی، قومی وسائل کی پائی پائی بھی ایمانداری سے فلاح عامہ کے پروگراموں پر صرف کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی بار آور ثابت ہو رہی ہے اور اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے بڑے منصوبے عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کو تعلیم اور صحت کے حوالے سے مثالی صوبہ بنانے کے عزم پر کاربند ہیں اور شعبہ تعلیم اور صحت کیلئے ریکارڈ بجٹ فراہم کرنے کا اعزاز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو حاصل ہے۔