لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ میں سر پھرے نوجوان نے پولیس کو تگنی کا ناچ نچوا دیا لیکن بالآخر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔کیمبرج کے ہائے وے پر115میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کار دوڑاتے اس نوجوان نے پیچھا کرتی پولیس سے بچنے کیلئے اپنی جان تک خطرے میں ڈال دی اور ریلوے کراسنگ پر ٹرین کو ڈوج کرتے ہوئے چند انچ سے بچا۔