ٹیکنیکل فالٹ کا بہانہ: واسا نے درجنوں ٹیوب ویل بند کردئے، واٹر سپلائی معطل، شہری پانی کی بونڈ کو ترس گئے

ملتان(خبر نگار خصوصی) واسا کے شعبہ واٹر سپلائی کی غفلت کے باعث شہر کی آدھی آبادی کو پانی کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جا سکی جس سے شہریوں کو پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اس وقت ٹیکنیکل فالٹ کا بہانہکرکے درجنوں ٹیوبویل بند کرکے پانی کی سپلائی بند کی گئی ہے کچھ پمپس اب بھی کئی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا بہانہ کرکے بند رکھے جا رہے ہیں کئی علاقوں میں صرف ایک گھنٹہ کے لئے ٹیوب ویل چلائے جا رہے ہیں دوسرا شعبہ ڈسپوزل سٹیشن کی نااہلی کے باعث سورج میانی ڈسپوزل سٹیشد کو بھی چالو نہیں کیا جا سکا مرمت کے لئے لاوہر بھجوائے گئے تھے جو کہ واپس نہیں آئے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیوریج لائنوں میں پانی کا پریشر کم کرکے کراون فیلیئر کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے لئے جان بوجھ کر ٹیوب ویل بند کئے گئے ہیں لائنوں میں پانی کا پریشر بڑھنے سے مزید کراؤن فیلیئر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں بلکہ گزشتہ روز کلمہ چوک اور چوک کچہری کے درمیان پورٹس گراونڈ کے بالمقابل کراون فیلیئر ہونے سے لائن بیٹھ گئی جبکہ واسا ترجمان کے مطابق سورج میانی ڈسپوزل سٹیشن پرخرابی کے باعث نکاسی آب کی شکایات بڑھنے پر ایمرجنسی نافذ ہے شعبہ ڈسپوزل سٹیشن کے تمام افسران و سٹاف اس خرابی کو دور کرنے کے لئے دن رات مصروف عمل ہیں سورج میانی ڈسپوزل سٹیشن پر بدھ کے روز دو پمپ آپریشنل تھے اور اب مزید تین پمپ بھی درست کرکے چلا دیئے گئے ہیں بہت جلد ڈسپوزل سٹیشن کی خراب صورتحال پر مکمل قابو پا لیا جائیگا دریں اثناء واسا ترجمان نے سورج میانی ڈسپوزل سٹیشن کی خرابی کی وجہ سے شہرکے مختلف علاقوں میں درپیش سیوریج کے مسائل اور فراہمی آب کے سلسلے کی عارضی بندش پر ادارہ کی طرف سے شہریوں سے معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک اور موسم کی شدت کے باعث ادارے کوشہریوں کے مسائل کا احساس ہے ۔

ای پیپر دی نیشن