لندن(این این آئی)لندن میں ایک ٹی وی رپورٹر اس وقت ہکابکا رہ گیا جب اچانک چور اس کے قریب آئے اور پستول دکھا کر اس کا بیش قیمتی کیمرہ چھین کر لے گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی ٹی وی کا یہ رپورٹر لائیو کوریج ختم کر کے جانے ہی والا تھا کہ اچانک ہی ماسک سے چہرہ چھپائے کچھ ڈاکو اسلحہ لیے اس کے قریب آئے اور15ہزار پاونڈ کے کیمرہ کا تقاضا کیا ،بیچارہ رپورٹر پستول کے نشانے پر خود کو پا کرکچھ نہ کر پایا اور انہیں کیمرہ دے اپنی جان بچائی۔ٹی وی کے ایک ممبر کے موبائل سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو سے پولیس نے تحقیقات کا آغازکرتے ہوئے چوروں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔واضح رہے لندن میں بڑھتے ہوئے کرائم ریٹ سے آئے دن اس نوعیت کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہاہے۔