ملتان( سپورٹس ڈیسک) فرنچ اوپن خواتین سنگلز فائنل میں کل سیموناہالیپ کا مقابلہ سلونی سٹیفنز سے ہوگا جبکہ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں رافیل نڈال اور جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو وسیمی فائنل مرحلہ میں داخل ہوگئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق پیرس میں جاری فرنچ اوپن میں خواتین سنگلز سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک رومانیہ کی سیموناہالیپ نے سپن کی گاربین موگو روز ابآسانی 1-6، 4-6سے کورٹ بد ر کردیا۔ فائنل میں کل ان کا مقابلہ امریکہ کی سلونی سٹیفنز سے ہوگا۔ یو ایس اوپن چیمپئن سٹیفنز نے دوسرے سیمی فائنل میں میڈیسن کیز کو 4-6، 4-6سے شکست دی۔ ہالیپ گزشتہ تین گرینڈ سلام فائنل ہار چکی ہیں جس میں فرنچ اوپن 2014اور 2017شامل ہیں۔ ادھر مردوں کے پہلے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپیئن رافیل نڈال نے ارجنٹائن کے 11سیڈڈ ڈیگوشوارٹز مین کو 6-4، 3-6، 2-6، 2-6 سے زیر کیا اس طرح نڈال نے 11ویں مرتبہ فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ سیمی فائنل میں ان کا مقابلہ آج ارجنٹائن کے جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو سے ہوگا جنہوں نے دوسرے کو ارٹر فائنل میں تین سیڈڈ مہرین سیلک کو 6-7(5-7)، 7-5، 3-6، 5-7 سے ہرادیا۔