عمران نیازی اوچھی حرکتوں سے ووٹوں کی چوری اور نااہلی نہیں چھپا سکتے :پرویز ملک

لاہور(نیوزرپورٹر)مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قوم اسمبلی پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری ورکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر و ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامرخان نے پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ان کی فیملی کے ارکان کو ملنے نہ دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی ایسی اوچھی حرکتوں سے اپنی نالائقی ووٹوں کی چوری اور نااہلی نہیں چھپا سکتے ، مسٹر نیازی آپ میاں نواز شریف کی طرح11 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کرسکتے ،9 ماہ کے اندر آپ کی حکومت نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں،غریب کیلئے ایک وقت کی روٹی بھی مشکل ہو گئی ہے عوامی حکومتیں عوام کی خواہشات پر چلتی ہیں،لیکن دھاندلی اور چور دروازے سے آنے والے نالائقوںکا اپنا کوئی ویژن نہیں ہوتا جعلی حکومتیں دوسروں کی شرائط پر چلتی ہیں، عمران خاں کو جعلی مینڈیٹ دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے لاہورمیں مختلف وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز احمد، میاں مرغوب احمد،غزالی سلیم بٹ، سعدیہ تیمور،ربیعہ نصرت سمیت دیگر بھی موجود تھے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مشرف کے حالات سے عبرت حاصل کرنی چاہیے،وہ بھی مکے دکھا کر سیاسی مخالفین کو ڈرایا ددھمکایا کرتے تھے۔لیگی شیروں نے نہایت مشکل اور بدترین دھاندلی میں جنگ لڑی ہے طے شدہ منصوبے کے تحت مسلم لیگ ن کو ہرایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اچھا وقت آئے گا، ہمارا اور عوام کا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا ہم چاہتے ہیں کہ باشعور عوام کو سیاسی قوتوں اور انکی کارکردگی کا پتہ چلنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...