وزیراعظم عوام کوجوابدہ ہیں چوروں کو ہرگز نہیں:سرفرازنیازی

Jun 08, 2019

لاہور ( پ ر )تحریک انصاف کے رہنماسرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عوام کوجوابدہ ،چوروں کوتنقیدکاحق کس نے دیا۔قرض کابوجھ اتارنے والے عمران خان کاملک کومقروض اورقومی معیشت کومفلوج کرنیوالے شریف برادران اورآصف زرداری کیساتھ کوئی موازنہ نہیں بنتا۔پچھلے حکمرانوں نے جوقرض لیا عمران خان اس کاسوداداکررہے ہیں،پاکستان کودیوالیہ ہونے سے بچانے کاکریڈٹ وزیراعظم عمران خان کوجاتا ہے۔حکومت کیخلاف چوروں کی تحریک کامقصد احتساب کے نظام کوناکام بنانا ہے۔شریف شہری چوروں اورلٹیروں کی کسی تحریک میں شریک نہیںہوںگے۔

مزیدخبریں