علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربھاری مقدار میں آئس برآمد

Jun 08, 2019

لاہور(نامہ نگار)اینٹی نارکوٹکس فورس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر تلاشی کے دوران ایک مسافر سے بھاری مقدار میں آئس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ملزم محمد یاسین نشہ آئس سعودی عرب سمگلنگ کرنا چاہتا تھا۔ ملزم سے ساڑھے 7 کلو گرام آئس( میتھ )کو مہارت کے ساتھ ٹرالی بیگ میں چھپایا گیا تھا۔ اے این ایف حکام نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں