بنوں (نیٹ نیوز) عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں پشاور جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے بنوں میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ایم او ڈی جج انعام اللہ کی عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی۔ عدالت نے دلائل کی روشنی میں محن داوڑ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محسن داوڑ کو پشاور جیل منتقل کر دیا گیا۔ محسن داوڑ کو 19 جون کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔