خیبر پی کے میں جمعہ کو سرکاری طور پر قضا روزہ رکھا گیا

اسلام آباد (آن لائن ) کے پی کے میں 29 روزے پورے کرنے کیلئے جمعہ کو قضا روزہ رکھا گیا۔ قضا روزہ رکھنے کا اعلان سرکاری سطح پر کیا گیا عوام نے مفتی پوپلزئی کی جانب سے چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد 28 روزے مکمل ہونے پر ہی عید الفطر منائی تھی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کے پی کے میں ماہ رمضان کے 29 روزے پورے کرنے کی غرض سے قضا روزہ رکھنے کا اہتمام کیا گیا قضا روزہ رکھنے کا اعلان جمعرات کے روز سرکاری سطح پر کیا گیا تھا 28 روزوں کے بعد عیدالفطر منانے والوں نے گزشتہ روز قضا رکھا۔

ای پیپر دی نیشن