نواب شاہ+ نوڈیرو (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کااعلان کردیا ہے، پارٹی چیئرمین نے کہاکہ عوام کوسڑکوں پر آکر ملکی معیشت کوبچاناہوگا وفاق نے نہ تھمنے والی مہنگائی سے عوام کاخون چوس لیاہے، سلیکٹیڈ حکومت نے ملکی معیشت کابیڑاغرق کردیا، بلاول بھٹونے کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی طاقت رکھتی ہے عوام کوسڑکوں آکر ملکی معیشت کابچاناہوگا مہنگائی نے عوام کاجینامشکل کردیاہے ایک سلیکٹیڈ وزیراعظم کوعوام کے مسائل سے کچھ لینادینانہیں ہے وہ عیدالفطرکے موقع پرپیپلزسیکریٹ نواب شاہ میں پارٹی رہنماوں اورکارکنوں سے خطاب کررہے تھے، سابق صدر آصف زرداری سے عید ملنے کیلئے پارٹی رہنما، کارکن نو ڈیرو ہاؤس پہنچے۔ اس موقع پر نثار کھوڑو اعجاز جاکھرانی امتیاز شیخ سردار چانڈیو امین لال گل محمد جاکھرانی سہیل انور سیال پرویز قائم خانی موجود تھے زرداری نے کہا کہ کارکن پارٹی کا اثاثہ اور طاقت ہیں پارٹی قیادت اور کارکن ایک کنبے کی طرح ہیں دکھ سکھ میں ہمیشہ ساتھ ہیں۔
کارکن اثاثہ: زرداری، حکومت کیخلاف تحریک چلائیں گے: بلاول
Jun 08, 2019