نچلی عدالتوں میں جلد انصاف کیلئے کام کر رہے ہیں، چیف جسٹس

لندن+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) چیف جسٹس آف سعید کھوسہ لندن پہنچ گئے ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف سعید کھوسہ پہلے پاکستانی ہوں گے جو 9 جون کو کیمبرج یونیورسٹی یونین سے خطاب کریں گے۔ لندن ائرپورٹ پر ہائی کمشن کے حکام نے چیف جسٹس کا استقبال کیا ۔ چیف جسٹس برطانیہ میں دیگر ممالک کے ججز کے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ چیف جسٹس آف سعید کھوکھر نے کہا کہ نچلی عدالتوں میں جلد انصاف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ میرے اور پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے کہ انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس کیلئے مجھے چنا گیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان 12 جون تک برطانیہ میں قیام کرینگے۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج مسٹر گلزار احمد آج قائم مقام چیف جسٹس کاحلف اٹھائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...