عیدالفطر کی بحث ختم، عیدالاضحیٰ 12اگست پیر کو ہوگی: فواد چودھری

لاہور( نیوز رپورٹر )وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عید الفطر کا چاند نظر آنے کی درست پیشگوئی کے بعد عید الاضحی اور محرم الحرام کی بھی پیشگوئی کر دی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ کہا کہ چلیں اب اس عید کی بحث ختم کریں۔اب اگلے دو اہم اسلامی دن یعنی عید الاضحی اور محرم کب ہیں؟۔ انہوں نے کہا ہجری کیلنڈر کے مطابق عید الا ضحی سوموار 12 اگست 2019 اور محرم یکم ستمبر 2019 بروز اتوار کو ہو گا۔یاد رہے کہ فواد چوہدری نے قمری کیلنڈر اور چاند دیکھنے کیلئے ویب سائٹ کا اجراء کرتے ہوئے عیدالفطر 5جون کو ہونے کی پیشگوئی کی تھی جو درست ثابت ہوئی۔ دریں اثناء وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان پیپلزپارٹی سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پارٹی سے ناراض نہیں۔رہنما تحریک انصاف اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان پیپلزپارٹی سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بات میں پارٹی سے ناراض نہیں، دوسری بات پیپلزپارٹی کا کوئی مستقبل نہیں اور تیسری بات نبیل گبول کو خود پارٹی میں کوئی نہیں پوچھتا جب کہ چوتھی بات میں ہی پی ٹی آئی ہوں اور خود کو کون چھوڑتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...