پاکستان، بھارت ورکنگ باؤنڈری کے آر پار رینجرز اور بی ایس ایف میں عید پر مٹھائی کا تبادلہ

لاہور، پسرور(این این آئی+ نامہ نگار)پاکستان بھارت ورکنگ بائونڈری پرظفروال سیکٹر، چاروہ سیکٹر ،بجوات سیکٹر اور سچیت گڑھ پوسٹ پر پاکستان رینجرز اور بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے جوانوں نے عید الفطر کے مبارک تہوار پر ایک دوسرے کو مبارک دی ،مٹھائی اور تحائف کا تبادلہ کیا اس دوران ورکنگ بائونڈری پر ماحول انتہائی خوشگوار رہا ۔ چاند رات ، عید اور ٹرو،مرو پر کوئی ناخوشگوار واقعہ دیکھنے میں نہیں آیا اس موقع پر دونوں اطراف سے مبینہ طور پر ورکنگ بائونڈری پر سیز فائر قائم رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ لاہور کے واہگہ بارڈر قصور کے گنڈا سنگھ بارڈر اور سیالکوٹ میں دونوں ملکوں کی سرحد فورسز نے ایک دوسرے کو مٹھائی اور عید کی مبارکباد دی واہگہ بارڈر پر پنجاب رینجرز اور بی ایس ایف کے جوان مٹھائی دینے کی تقریب میں شریک ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن