گگومنڈی: بیوی ناراض خاوند کو بھائیوں کی مدد سے اغوا کرلیا

گگو منڈی( نامہ نگار)نو جوان بیوی ناراض خاوند کو بھائیوں کی مدد سے اغوا کر کے لے گئی ٍپولیس نے مغوی کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق چک نمبر 253۔ای بی کے رہائشی دلاور مسیح کی شادی مسماۃ سائرہ مسیح سکنہ لاہور کے ساتھ ہوئی تھی لیکن کچھ عرصہ بعد دونوں میں ناچاقی ہو گئی تو مسماۃ سائرہ اپنے میکے لاہور چلی گئی گزشتہ روز دلاور مسیح صبح گیارہ بجے مویشیوں کے لیے چارہ لینے کے لیے جا رہا تھا کہ سائرہ بی بی اور اس کے بھائیوں یوسف مسیح روبن مسیح اور تین نا معلوم ساتھیوں نے راستے میں سے اکرم مسیح کو زبر دستی گاڑی میں ڈال کر اغوا کر لیا پولیس نے اکرم مسیح کے بھائی اشرف مسیح کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...