عید: مضر صحت گوشت و چاٹ سے اوکاڑہ میں 50 افراد‘ شکارپور میں 100 بچوں کی حالت غیر

اوکاڑہ + شکار پور (نامہ نگار+ این این آئی) اوکاڑہ کے نواحی گائوں میں مضرصحت گوشت کھانے سے 50سے زائد افراد کی حالت غیر، متاثرین کوہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان نے نوٹس متاثرین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردیں،ہسپتال میں ایم جنسی نافذ کردی گئی بتایا گیاہے کہ اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور کے نواحی گائوں قلعہ تاراسنگھ میں عید کی خوشیاں منانے والے مضر صحت گوشت کھانے سے ایک ہی گائوں کے 50سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی ،متاثرین میںخواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کثیر تعداد نے متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کرناشروع کردی ہیں۔سندھ کے شہر شکارپور میں مضر صحت چاٹ کھانے سے 100 بچوں کی طبیعت بگڑ گئی۔نواحی گائوں امروٹ میں پارک سے چھولے چاٹ اور دیگر اشیاء لے کر کھانے سے 100 بچوں کی طبیعت خراب ہوئی۔متاثرہ بچوں کے والدین کے مطابق چاٹ کھانے سے بچے بے ہوش ہو گئے۔ڈی ایچ او غلام شبیر کے مطابق متاثرہ بچوں کی عمریں 4 سے 10 سال کے درمیان ہیںتاہم تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...