ریاض (اے پی پی) سعودی ٹویٹر صارفین نے عید الفطرکے موقع پر 'اجتماعی نیند' کا نام دیتے ہوئے ٹویٹر پر ایک ہیش ٹیگ شروع کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔عرب ممالک سمیت پاکستان میں زیادہ تر لوگ عید سو کر ہی گزارتے ہیں۔اجتماعی نیند' کے نام سے شروع کیے گئے اس ٹرینڈ میں سعودی صارفین کے علاوہ غیر ملکی بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے دلچسپ کمنٹس کر رہے ہیں اور مزاحیہ تصاویر بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔اجتماعی نیند کی اصطلاح غالباً سعودی عرب تک محدود نہیں بلکہ دیگر عرب ممالک سمیت پاکستان میں بھی رائج ہے۔ پاکستان میں بھی لوگ عید کی چھٹیوں کو نیند پوری کرنے کے لیے استعمال کرتے اور دن رات سوتے ہیں۔