شہبارشریف نے مسلم لیگ ن کے ایڈوائزی گروپ کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد ( محمد نواز رضا ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کا غیر معمولی اجلاس ہے میاں شہباز شریف کی خواہش ہے کہ پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کا اجلاس اتوار کی شام لاہور میں منعقد کیا جائے لیکن رہنمائوں نے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس 10جون کی شام پارلیمنٹ ہائوس میں اپوزیشن لیڈر طلب کرنے کی تجویز دی ہے اس بات کا قوی امکان ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی گروپ کا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں ہی ہو گا جس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بجٹ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی میاں شہباز شریف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر پرو ایکٹو رول ادا کریں گے وہ اسلام آباد میں قیام کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ آصف علی زرداری ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علما ء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمنٰ سے ملاقاتیں کریں گے ۔ میاں شہباز شریف پارلیمنٹ سے تین ماہ کی غیر حاضری سے پیدا ہونے والے خلاء کو پر کریں گے وہ جون کے وسط میں جمعیت علما اسلام (ف) کی جانب سے بلائی جانے والی مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے اور مولانا فضل الرحمنٰ سے ملاقات کر کے اے پی سی کا ایجنڈا تیار کریں گے جس میں نواز شریف کا وژن ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ شامل کرائیں گے میاں شہباز شریف کی موجودگی میں پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین سے استعفاٰ دے دیں گے جس کے بعد پی اے سی کمیٹی کے چیئرمین کاانتخاب کروائیں گے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہ حکومت نے میاں شہباز شریف کی علالت پر سیاست کی ہے اتوار کو میاں شہباز شریف پاکستان واپس آجائیں گے جو وزراء میاں شہباز شریف کو ’’لاپتہ‘‘ قرار دیتے تھی آج وہ منہ چھپائے پھر رہے ہیں میاں شہباز شریف مرد میدان میں وہ میدان سے راہ فرار اختیار کرنے والے نہیں میدان میں ڈٹ کر سیاسی مخالفین کا مقابلہ کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...