شکارپور (این این آئی)شکارپور کے کچے کے علاقوں میں پولیس نے 2 روز کے وقفے کے بعد ڈاکوؤں کے خلاف دوبارہ آپریشن شروع کردیا۔ پولیس نے 2 روز قبل 2 پولیس افسران کی شہادت کے بعد ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن روک دیا تھا تاہم جمعہ کو ایک مرتبہ پھر پولیس نے شاہ بیلو اور انب جتوئی کے علاقوں میں آپریشن شروع کردیا۔آپریشن کے دوران پولیس نے ماسٹر مائینڈ ڈاکو منیر مصیرانی اور اس کے گینگ کے ٹھکانوں کو گھیرے میں لے لیا۔ڈی آئی جی لاڑکانہ کے مطابق ڈاکوؤں کے 12 سے زائد ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی ہے ،متعدد مشتبہ افراد زیر حراست ہیں۔