اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے استونیا' نائیجر'Saint Vincent اور Grenadines' تیونس اور ویت نام کو اگلے دو سال کے لئے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن ممالک کے طور پر منتخب کیا ہے۔منتخب ممالک رواں سال اکتیس دسمبر کوCote D`Ivoire 'Equatorial گنی' کویت' پیرو اور پولینڈ کی جانب سے خالی ہونے والی نشستیں سنبھالیں گے۔بیلجیئم' جمہوریہ ڈومینیکا' جرمنی' انڈونیشیا اور جنوبی افریقہ منتخب رکن ممالک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے جن کی متعلقہ مدت کا دوسرا سال دو ہزار بیس میں مکمل ہوگا۔سلامتی کونسل کے تمام نئے رکن ممالک اگلے سال یکم جنوری کو اپنی اپنی نشستیں سنبھالیں گے۔