پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے راشد ملک کو ویٹ لفٹنگ کے معاملات میں مداخلت سے منع کر دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے پاور لفٹنگ کے سیکرٹری راشد ملک کو ویٹ لفٹنگ کے معاملات میں مداخلت سے منع کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حافظ عمران بٹ نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے تمام کھیلوں کی تنظیموں کو واضح کیا ہے کہ ویٹ لفٹنگ اور پاور لفٹنگ کے معاملات کو الگ الگ ڈیل کیا جائے۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے معاملات کے حوالے سے کوئی بھی تفصیل درکار ہو تو سیکرٹری فیڈریشن امجد امین بٹ سے رابطہ کیا جائے جبکہ پاور لفٹنگ کے معاملات کے حوالے سے راشد ملک تفصیلات بتانے کے مجاذ ہونگے۔ ذرائع کے مطابق راشد ملک کی جانب سے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے معاملات میں حد سے زیادہ مداخلت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...