نیئر حسنین حیدر بخاری ایشین فٹ بال کی اپیل کمیٹی کے رکن منتخب

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)نیئر حسنین حیدر بخاری کو ایشین فٹ بال کنفیڈیشن کی اپیل کمیٹی کا ممبر منتخب کر لیا گیا،وہ اے ایف سی کی انتہائی اہم کمیٹی میں منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی ہیں۔فیفا ویمن فٹ بال ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل فرانس کے شہر پیرس میں ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کانگریس کا اجلاس ہوا جس میں نیئر حسنین بخاری کو منتخب کیا گیا۔نیئر بخاری اس سے قبل دو مرتبہ اے ایف سی کی ڈسپلنری و ایتھک کمیٹی کے ممبر کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ اے ایف سی ایکسٹرا آرڈینری اجلاس اور فیفا کانگریس پیرس میں ہو رہی ہیں جس میں شرکت کے لئے نائب صدر اے ایف سی و فیفا کی تسلیم شدہ پی ایف ایف کے صدر مخدوم سید فیصل صالح حیات اپنے وفد کے دیگر اراکین بشمول نئیر حسنین بخاری و عارف رحیم رکن پی ایف ایف کانگریس ہمراہ موجود ہیں۔اس موقع فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایشیا میں فٹ بال کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...