لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ بیٹسمین اور سابق کپتان ظہیر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کی خطرناک ٹیم بن کر سامنے آئی ہے۔پاکستان کی طرف سے ایک 100 فرسٹ کلاس سنچریاں بنانے رکھنے والے ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کراچی سے لندن پہنچ گئے۔سابق کپتان نے برسٹل کائونٹی گرائونڈ پر 49 فرسٹ کلاس سنچریاں گلاسٹر شائر کائونٹی کیلئے بنائی ہیں۔وہ بدھ کو کراچی سے لندن پہنچے،ظہیر عباس اپنی کائونٹی کے گرائونڈ برسٹل پر جمعہ کو پاکستان اور سری لنکا کا میچ دیکھیں گے۔ظہیر عباس نے 33سال پہلے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا، لیکن ماضی کے عظیم بیٹسمین کی مقبولیت میں کمی نہیں ا?ئی ہے۔کراچی کے جناح انٹر نیشنل ائر پورٹ پر ظہیر عباس سے لوگ ورلڈ کپ پر بات کر رہے تھے، سابق کرکٹ لیجنڈ نے برسٹل میں رنز کے ڈھیر لگائے ہو ئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتا ہے، ماضی میں برسٹل کی پچ بیٹنگ کے لئے سازگار ہوتی تھی، پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ کی خطرناک ٹیم بن کر سامنے آئی ہے۔