فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز: کمبوڈیا نے پاکستان کو شکست دیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )کمبوڈیا کے قنوم پنہ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں کمبوڈیا نے پاکستان کود و صفر سے شکست دیدی۔ورلڈ کپ کوالیفائر کے پہلے میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں نے محتاط کھیل کا مظاہرہ کیا۔ لیکن دوسرے ہاف میں میزبان کھلاڑی چھائے رہے۔میچ کا پہلا گول کمبوڈیا کے چانتیا نے کھیل کے 81ویں منٹ میں جبکہ دوسرا گول 84 ویں منٹ میں ایس کوچ نے کیا۔قبل ازیں کمبوڈیا میں تعینات پاکستانی سفیر امجد علی شیر کی جانب سے قومی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کی، سفارت خانے میں ہونے والی ضیافت میں تحائف کا تبادلہ بھی کیا گیا۔قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے نماز عید قنوم پنہ کی مقامی مسجد میں ادا کی جبکہ کھلاڑی عوام میں گھل مل گئے۔پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان کوالیفائر کا دوسرا میچ دوحہ، قطر کے حماد بن خلیفہ فٹ بال سٹیڈیم میں 11جون کو کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن