ورلڈ کپ: انگلینڈ‘ بنگلہ دیش‘ افغانستان‘ نیوزی لینڈ آج مدمقابل

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)انگلینڈ میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق د ن اڑھائی بجے شروع ہوگا۔ دوسرا میچ افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔ کل ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی ۔ یہ میچ بھی دن اڑھائی بجے کھیلا جائے گا ۔آئی سی سی ورلڈ کپ میں کھیلے گئے اب تک کے میچز کے مطابق پوائنٹس ٹیبل میں 4 پوائنٹس کی بدولت نیوزی لینڈ سرفہرست ہے۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء میں 11 میچز مکمل ہوچکے، جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں حیرت انگیز تبدیلی سامنے آئی ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان برسٹل میں کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوچکا ہے، جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔میچ منسوخ ہونے سے قبل پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان ساتویں اور سری لنکا 8ویں پوزیشن پر براجمان تھا۔پاکستان نسبتاً اپنے سے کمزور ٹیم کے خلاف میچ میں کامیابی سے محروم رہا، اگر میچ ہوتا تو گرین شرٹس کامیابی کی صورت میں ایک دم چھلانگ لگا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلیتی۔میچ ڈرا ہونے سے پاکستان کو ایک درجہ کم پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑ رہا ہے،اب درجہ بندی میں اس کی پوزیشن 4 ہے جبکہ اچھے رن ریٹ کے باعث سری لنکا 3 نمبر پر پہنچ چکا ہے۔پاکستان اور سری لنکا ایونٹ میں 3،3 میچز پورے کرنے والی تیسری ٹیم بن چکی ہیں،اس سے قبل جنوبی افریقہ 3میچ کھیل چکا ہے۔پاکستان اور سری لنکا نے ورلڈ کپ 2019 میں ایک میچ میں کامیابی، ایک میں شکست حاصل کی جبکہ میچ ڈرا ہوا یوں دونوں ٹیموں کے 3،3 میچز کے بعد 3،3 پوائنٹس ہیں۔پوائنٹس ٹیبل کے مطابق نیوزی لینڈ 2 میچز میں کامیابی کے ساتھ4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ اتنے ہی میچز جیتنے والی ٹیم آسٹریلیا صرف رن ریٹ کی بنیاد پر دوسرے نمبر پر ہے۔ سری لنکا بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر تیسرے جبکہ پاکستان چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔ایونٹ میں پاکستان کو پہلے میچ میں عبرتناک شکست سے دوچار کرنے والی ٹیم ویسٹ انڈیز پانچویں جبکہ میزبان اور ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ چھٹے نمبر پر پہنچ چکی ہے۔ایک میچ کھیل کر کامیاب رہنے والی ٹیم بھارت ساتویں جبکہ ٹیم بنگلادیش آٹھویں پوزیشن حاصل کرچکی ہیں۔ورلڈ کپ میں جیت کا کھاتا نہ کھولنے والی ٹیم جنوبی افریقہ نویں اور ٹیم افغانستان دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...