صنعاء : عید پر حوثی ملیشیا نے منی چینجرز اور تاجروں کی رقوم ضبط کر لیں

Jun 08, 2019

صنعاء (این این آئی )یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ذرائع نے بتایا ہے کہ حوثی ملیشیا نے چاند رات کو نئی کرنسی کی لین دین کی تفتیش کے بہانے متعدد منی چینجرپر چھاپا مارا اور وہاں سے کروڑوں یمنی ریال ضبط کر لیے۔مقامی میڈیا نے متعلقہ ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حوثیوں نے دارالحکومت صنعاء میں گزشتہ ہفتے سے جاری تفتیشی مہم کے دوران دکانوں اور تجارتی مراکز کے مالکان سے بھی کروڑوں ریال ہتھیا لیے۔مذکورہ ذرائع نے انکشاف کیا کہ حوثی ملیشیا نے شارع ہائل پر واقع الحضا منی ایکسچینج پر پیر کی شب چھاپا مارا اور وہاں سے 2.5 کروڑ ریال برآمد کر لیے۔ حوثیوں کا کہنا تھا کہ یہ کرنسی لین دین کے لیے ممنوع ہے۔

مزیدخبریں