لندن /پیرس (این این آئی )جنوبی انگلینڈ کے بعد ڈی ڈے کے 75 برس مکمل ہونے کے دوسرے دن کی یادگاری تقریبات شمالی فرانس میں منعقد کی گئیں اس موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئیل ماکروں اور برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے ویر سو مے نامی علاقے میں ایک یادگار کی بنیاد رکھی۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران چھ جون 1944ء کو اتحادی افواج، نازی جرمن دستوں کے خلاف نارمنڈی کے مقام پراتری تھیں، جسے ڈی ڈے کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئیل ماکروں اور برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے ویر سو مے نامی علاقے میں ایک یادگار کی بنیاد رکھی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس یادگاری تقریب میں شرکت کے لیے نارمنڈی پہنچے ۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران چھ جون 1944ء کو اتحادی افواج، نازی جرمن دستوں کے خلاف نارمنڈی کے مقام پراتری تھیں، جسے ڈی ڈے کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔