اگر ترکی نے روسی ساختہ میزائل دفاعی نظام کی خریداری جاری رکھی تو ایف ۔35لڑاکا طیاروں کی فروخت منسوخ کر دینگے:امریکہ

Jun 08, 2019 | 13:50

ویب ڈیسک

امریکہ نے ترکی کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے کہ اگر ترک حکومت نے روسی ساختہS-400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری پر پیشرفت جاری رکھی تو وہ اسے F-35 لڑاکا طیاروں کی فروخت منسوخ کر دے گا۔امریکہ کے قائم مقام وزیر دفاعPatric Shanahan نے اس سلسلے میں ایک مراسلے کے ذریعے بھی ترکی کو مطلع کیا ہے کہ آئندہ ماہ کی31تاریخ تک ترکی کے تمام پائلٹس کی تربیت بھی ختم کر دی جائے گی اورF-35 طیاروں کے پروگرام سے منسلک تمام ترک اہلکاروں کو جولائی کے آخر تک امریکہ چھوڑنا ہوگا۔اس مراسلے میں امریکی وزیر دفاع نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ روس کے ساتھ اس کے معاہدے سے نیٹو کے ساتھ ترکی کے تعلقات متاثر ہونے کا خطرہ ہے جو ترک معیشت کے لئے نقصان دہ اور روس پر اس کے ضرورت سے زائد انحصار کا باعث بنیں گے۔
 

مزیدخبریں