حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس چوروں کے خلاف بھرپور ایکشن کی تیاری کرلی۔ ایف بی آر نے بڑے ٹیکس چوروں کا ڈیٹا اکھٹا کرنا شروع کر دیا۔ دستاویزات کے مطابق اگر اکائونٹ میں ایک سال تک 5 لاکھ روپے پڑے رہے، 2400 سی سی گاڑی خریدی، 2 کنال کے گھر میں رہ رہے ہیں یا سال میں تین دفعہ بیرون ملک دورے کیے تو بچنا مشکل ہو جائے گا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 5 لاکھ روپے کے بینک اکائونٹس ہولڈرز کی تفصیلات طلب کی جائیں، 5 لاکھ اکائونٹ میں ہونے کے باجود اگر ٹیکس گوشوارہ جمع نہیں تو ایکشن ہوگا۔ایف بی آر نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے بھی انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کا ڈیٹا طلب کرلیا گیا ہے جبکہ نادرا اور ایف آئی اے بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کا ڈیٹا فراہم کریں گے.