ٹوئیٹر پر "نو کلاسز نو فیس" چند منٹوں ٹرینڈ ٹاپ کرگیا

Jun 08, 2020

اسلام آباد(نا مہ نگار) ملک بھر کی جامعات کے طلبا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر "نو کلاسز نو فیس"کا ٹرینڈ لانچ کیا تو چند منٹوں ٹرینڈ ٹاپ کرگیا، اس موقع پر ہزاروں طلبا نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فی الفور آن کلاسسز کو ختم کیا جائے، ، گھر بیٹھے طلبا سے سمسٹر فیس کی وصولی پر طلبا و طالبات نے برہمی کا اظہار کرکے فیس معافی کا مطالبہ کیا، طلبا کا کہنا تھا کہ تجارتی مراکز، پارکس اور مارکیٹس کھل چکی ہیں مگر تعلیمی ادارے تاحال بند ہیں جو حکومت کی تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہیں
، انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں تعلیم کیلئے مجموعی بجٹ کا کم از کم پانچ فیصد مختص کیا جائے۔

مزیدخبریں