مورو(نامہ نگار) سندھ حکومت کے اعلانیہ پر اور آئی جی سندھ، ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد، ایس ایس پی نوشہرفیروز کے حکم کو لبیک کرتے ہوئے ایس ایچ او درس پولیس تھانہ محمد خان ابڑو نے درس شہر میں لاک ڈائون پر عمل کرواتے ہوئے کھانے پینے کی اشیائ، سبزیاں اور میڈیکل اسٹور کے علاوہ تمام کاروباری مرکز ہوٹلز، حجم کی دکانیں بند کروادیں اور شہریوں کو حکومت کی جانب سے جاری کردی ایس او پیز پر عمل کرنے ماسک اور سینٹیلائیزر کا استعمال کرنے کی ہدایات دیں اس موقع پر ایس ایچ او پولیس تھانہ درس محمد خان ابڑو نیشنل پریس کلب کے صحافیوں علی شیر ڈیپر، گلاب خان بھن، رائو تیمور احمدراجپوت، جان علی شیر ڈیپر، اکبر کلہوڑو اور دیگر سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ حکومت اور آئی جی سندھ پولیس کے حکم پر عمل پیرا ہیں اور لوگوں کو کورونا وائرس سے بچائو کی ہدایات کر رہے ہیں اور شہروں کا گشت کر رہے ہیں کورونا وائرس جان لیوا بیماری ہے جس میں دن بہ دن حیرت انگیز اضافہ ہوتا جا رہا ہے سب کو چاہیئے کہ کورونا وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں جس میں ہم سب کی بھلائی ہے۔