لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق ڈولفن جوانوں نے دوران پٹرولنگ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے25 ملزمان کے قبضہ سے2کاریں،17 موٹرسائیکلیں،15 موبائل فونز اور02لاکھ21 ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد کیں۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے17پسٹلز،3 رائفلز،20 میگزین اوردرجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ29 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔حقہ شیشہ کے خلاف کارروائی کے دوران حقہ، فلیور ودیگر سامان برآمد کیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے85افراد کی مدد کی گئی۔دوران پٹرولنگ24ہزار 223 موٹر سائیکلوں،156 گاڑیوں اور20423 اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔
ڈولفن پولیس نے ایک ہفتے میں 25ملزم گرفتارکئے
Jun 08, 2020