کشمیراور فلسطین پر مسلم ممالک کی مجرمانہ خاموشی شرمنا ک ہے:اعجازہاشمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیرا عجاز احمد ہاشمی نے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کی گورے پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف امریکہ،کینیڈا، فرانس، برطانیہ سمیت دنیا بھر میں شدید احتجاج کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص کی ہلاکت پرردعمل اتنا شدید ہوا ہے کہ دنیا کی سپر پاور ہل کر رہ گئی ہے لیکن کشمیراور فلسطین پر مسلم ممالک کی مجرمانہ خاموشی شرمنا ک ہے۔جے یو پی کی میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رسول خدا کی سیرت طیبہ اور تعلیمات قرآنی کے مطابق تمام انسانوں برابر ہیں۔برتری کا مقام صرف تقوی ٰ ہے۔ کسی گورے کو کالے پر برتری حاصل نہیں۔ لیکن مغربی دنیا مسلمانوں کو تو شاید انسان بھی نہیں سمجھتی کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں میں سے کسی نے آج تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن