سیدنا امیر حمزہ ؓکے قبول اسلام سے دین کو تقویت ملی: صوفی مسعوداحمدصدیقی

Jun 08, 2020

لاہور ( پ ر )امیر طیبہ، سید الشہداء حضرت سیدنا امیر حمزہ ؓکے قبول اسلام سے دین حق کو مزید تقویت ملی۔ آپ ؓدین اسلام کے عظیم سپہ سالار ہیں۔ان خیالات کا اظہار تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن رجسٹرڈ انٹرنیشنل کے چیئرمین صوفی مسعوداحمد صدیقی نے حضرت سیدنا امیر حمزہ ؓ کے یوم شہادت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں ویڈیولنک خطاب کے دوران کیا۔ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان نے کہاکہ حضرت سیدنا امیر حمزہؓ نے آخری سانس تک خود کو دین اسلام کی سربلندی اور اشاعت کیلئے وقف رکھا۔ تقریب کے اختتام پر کروناوائرس کے خاتمے اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

مزیدخبریں