حضرت عمر بن عبدالعزیزؓکی قبرکی توہین پر اقوام متحدہ فوری نوٹس لے: اجمل قادری

لاہور ( پ ر ) مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا میاں محمد اجمل قادری، مولانا محمد اکمل قادری، مرکزی سرپرست اعلیٰ مولانا سید چراغ الدین شاہ اور صاحبزادہ مولانا احمد علی ثانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں شام میں عمر ثانی حضرت عمر بن عبدالعزیزاور ان کی اہلیہ فاطمہ بنت عبدالملک کی قبروں اور اجسام کی بے حرمتی پر شدید غم و غصہ اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عمر بن عبدالعزیزؓکی قبروں کی توہین پر اقوام متحدہ فوری نوٹس لے ۔اس سے قبل بھی حضرت خالد بن ولید اور دیگر صحابہ کرام کی قبروں کی بے حرمتی کے واقعات ہوچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن