چشتیاں:2عطائی مریض کی ٹانگ کا آپریشن کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

چشتیاں(نامہ نگار ) چشتیاں پولیس نے دو عطائیوں کو نجی ہسپتال میں مریض کی ٹانگ کا آپریشن کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا جبکہ پولیس نے مریض کو تحصیل ہسپتال چشتیاں منتقل کر دیاگیا۔ چشتیاں پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن کے مطابق انہیںاطلاع ملی تھی کہ بہاول نگر روڈ پر واقع ایک نجی آرتھو پیڈک ہسپتال میں 2 جعلی ڈاکٹرز کئی گھنٹوں سے ایک مریض افضال کی ٹانگ سے راڈ نکالنے کے لیے آپریشن کر رہے ہیں۔پولیس نے فوری طور ہسپتال جا کر دونوں عطائی وسیم اور وقاص کو حراست میں لے لیا اور مریض افضال کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا۔ مقامی نجی ہسپتال کے ڈاکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے ملزموں کے خلاف پولیس کو درخواست دی ہے کہ یہ میرے ہسپتال میں آپریشن اسسٹنٹ اور اٹینڈنٹ ہیں اور میرے آرتھوپیڈک ہسپتال میں آپریشن کے لیے مریضوں کو کم پیسوں میں آپریشن کرا دینے کا لالچ دے کر ایک اور نجی ہسپتال میں لے جاکر خود سرجن بن کر آپریشن کرتے ہیں، انہوں نے کئی مریضوں کو غلط آپریشن کر کے معذور بنا دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...