مودی کی انسانیت دشمنی فاشزم سے زیادہ شرمناک‘ دنیا کو نوٹس لینا ہوگا: گورنرسرور

لاہور(نیوز رپورٹر) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مودی کی انسانیت دشمنی کو ہٹلر اور مسولینی کے فاشزم سے زیادہ شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کو بھارتی مسلمانوں اور کشمیر یوں پر ہونیوالے مظالم پر خاموشی ختم کر کے اس کا سخت اور دوٹوک نوٹس لینا ہوگا۔رواں سال اب تک8 بھارتی جاسوس ڈرؤن گر نے کے بعدبھارت کو سمجھ لینا چاہیے کہ افواج پاکستان دنیا کی بہترین افواج ہے جو دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیر یوں کے سفیر بن کر دنیا میں انکا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ ہم خون کے آخری قطرے تک اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔وہ اتوار کے روز کشمیری راہنما مرزا ابوبکرجرال اور سید حسنین شاہ و دیگر سے گفتگو کررہے تھے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے۔ہر گزرتے دن کیساتھ کشمیر یوں کی تحر یک آزادی مزید مضبوط ہورہی ہے اور انشاء اللہ کشمیر ی تحر یک آزادی کے مشن میں کامیاب ہوں گے۔ اقوام متحدہ وعدے اور اپنی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کروائے اور کشمیر کو آزادی دی جائے کیونکہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگاا س وقت تک خطے میں اَمن خواب رہے گا۔ اْنہوں نے کہا کہ آج صرف پاکستان ہی نہیں انسانی حقوق کے بہت سے ادارے بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ مودی کی قیادت میں ہونیوالی بھارتی دہشت گردی و انتہا پسندی دنیا اور خطے کے امن کے لئے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...