ؒٓلاہور ( کامرس رپورٹر )پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن اور لاہورٹیکس بار ایسوسی ایشن نے مشترکہ پری بجٹ سیمینار میں حکومت کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کیلئے تجاویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسز کی مد میںقومی آمدن میں اضافے کیلئے ایف بی آر میں بلا تاخیر ایمر جنسی کی طرز پر اصلاحات کی پالیسی لائے ،ٹیکس نظام میںپیچیدگیاں ٹیکس دہندگان کے لئے خوف و ہراس باعث ہیں جس سے چور راستے کھلتے ہیں ،آئندہ مالی سال کا بجٹ غیر معمولی اہمیت کاحامل ہے اس لئے حکومت اسے زمینی حقائق کے مطابق ترتیب دے۔ویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ پری بجٹ سیمینار میںپاکستان ٹیکس بار کے صدر آفتاب ناگرہ،حبیب الرحمن زبیری، سہیل اختر، فرحان شہزاد، شہبازصدیق اور لاہور ٹیکس بار کے عہدیداروںنے حصہ لیا۔