نوجوانوں کو ہنر کی جانب راغب کرنے کیلئے مالی اعانت کی جائے:پرویز حنیف

لاہور( کامرس رپورٹر )کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف نے کہا ہے کہ حکومت ہرسال لاکھوں نوجوانوں کو پبلک سیکٹر میں روزگار مہیا نہیں کر سکتی اس لئے نوجوانوں کو ہنر سیکھنے کی جانب راغب کرنے کیلئے مالی معاونت اور مراعات دی جائیں ،مختلف شعبوں کے ہنر میں مہارت حاصل کرنے والوں کیلئے بینکوں کے ذریعے بلا سود قرضوں کی سکیم لائی جائے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے حکومت کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مستقبل کیلئے سمت کا تعین کرنے میں نوجوان نسل کی مدد کرے۔ میٹرک یا ایف اے تک تعلیم کے بعد نوجوانوں کے رجحان کو پیش نظر رکھا جائے اور اس کے مطابق انہیں آگے بڑھنے میں مدد دی جائے۔ میٹرک یا ایف اے کے بعد جو نوجوان تعلیم کو جاری رکھنے کے خواہشمند ہیں انہیں اس کیلئے رہنمائی دی جائے اور جو نوجوان ہنر سیکھنا چاہتے ہیں انہیں اپنی زیر سرپرستی ہنر سکھایا جائے اور اس کی مکمل پیروی کی جائے کیونکہ یہ نوجوان حکومت کے زیر سایہ رکھ کر ذمہ داری شہری بنے گا جس نے آگے ایک خاندان کی سرپرستی کرنی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...