لبنان:عروسی ملبوسات میں 2کلوہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام

Jun 08, 2020

بیروت (این این آئی)لبنان میں پولیس نے عروسی ملبوسات میں 2.2 کلوگرام ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیروت سے عروسی ملبوسات، کاسمیٹکس اور کیٹلری کا سامان شمالی افریقہ کے ایک مْلک میں سمگل کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ یہ سامان افریقی ملک کو کارگو کے ذریعے بھیجنے کی تیاری کی گئی تھی۔داخلی سکیورٹی فورسزنے ایک بیان میں بتایا کہ نامعلوم افراد عروسی ملبوسات،خواتین کے سنگھار کے سامان اور برتنوں میں ہیروئن کی بڑی مقدار چھپائی گئی تھی جسے ایک شپنگ کمپنی کے ذریعے ایک شمالی افریقی ملک روانہ کیا جانا تھا تاہم پولیس نے سامان قبضے میں لینے کے بعد سمگلرکو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ سامان کی تلاشی کے بعد پتہ چلا کہ اس میں 2.2 کلو ہیروئن ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ سمگلروں نے مذکورہ سامان کی ترسیل کے لیے جعلی شناختی دستاویزات اور فون نمبر استعمال کیے تھے۔

مزیدخبریں