کرونا سے جاں بحق ہونیوالے 77 مریضوں میں 24 معمرافراد تھے

Jun 08, 2020

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ ڈویژن میں اب تک کرونا سے جاں بحق ہونیوالے 77 مریضوں میں سے سب سے زیادہ 24 مریض 51 سے 60 سال کی عمر کے تھے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کرونا کی وجہ سے10 سال تک کے کسی بھی بچے کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہو ئی جبکہ 11 سے 20 سال تک کے نوجوان بھی اللہ کے فضل و کرم سے اس موذی وائرس کی ہلاکت خیزی سے محفوظ ہیں کرونا سے 21 سے 30 سال تک کے 4 جبکہ31 تا40 سال تک کے 6 مریض لقمہ اجل بن گئے کرونا ے41 تا 50 سال کے 10 جبکہ 51 تا 60 سال کے 24 افراد ہلاک ہو ئے اس وائرس کے ہاتھوں61 تا70 سال کے 21 ‘ 71 تا 80 سال کے 9 جبکہ 81 تا 90 سال کے تین مریضوں کی ہلاکت رپورٹ ہو ئی ہے کرونا سے ہلاک ہونے والوں میں56 مرد اور 21 خواتین ہیں گوجرانوالہ میں اس وائرس سے21 تا 30 سال کا ایک‘ 31 تا 40 سال کے 2 ‘ 41 تا 50 سال کے 8 ‘ 51 تا60 سال کے 11 ‘ 61 تا 70 سال کے9 ‘ 71 تا80 سال کے 4 ‘ جبکہ 81 تا 90 سال کے 3 مریض شامل ہیںگوجرانوالہ میں کرونا کا شکار بننے والوں میں 11 مرد اور 7 خواتین جبکہ مجمو عی ہلاکتیں 38 ہیں۔

مزیدخبریں