دل و دماغ کی صفائی اللہ کے ذکر سے ہوتی ہے،پیر عبیداللہ علیم القادری

Jun 08, 2020

جبر(نامہ نگار)پیر عبیداللہ علیم القادری آستانہ عالیہ رتالہ شریف رچڈیل یوکے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دل و دماغ کی صفائی اللہ تعالی کے ذکر سے ہوتی ہے کورونا وائرس کے دوران اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کووڈ 19 یعنی کورونا وبا اور تمام روحانی و جسمانی امراض سے بچاؤ کے لیے ہاتھوں کے ساتھ ساتھ زبان، دماغ اور دل بھی صاف رکھیںانہو ںنے کہا زبان کو جھوٹ، غیبت، اور بہتان وغیرہ سے بچانا چاہئے اور اپنے دماغ کو بھی گندے اور برے خیالات سے بچانا ضروری ہے انہوںنے کہا جب تک سوچ پاک نہ ہو اس وقت تک دل پاک نہیں ہوتا۔ یاد رکھیں دل و دماغ کی صفائی اللہ تعالی کے ذکر سے ہوتی ہے جب بھی کوئی برا خیال دماغ میں آئے تو اسے جھٹک دینا چاہئے انہوںنے مزید کہا گناہوں سے دوری اور عبادات و نیکی کی قوت اللہ رب العزت کی طرف سے ہے‘‘ لہذا اپنی اچھائیوں پر انسان کو غرور و عجب بھی نہیں ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں