ننکانہ صاحب(نامہ نگار) ڈی پی او ننکانہ صاحب اسماعیل الرحمن کھاڑک کا کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالے پولیس ملازمین کے لیے اہم اقدام، متاثرہ ملازمین کے اہل خانہ کے لیے کورونا ریلیف پیکج تقسیم کیا جس میں چینی،چاول،گھی،دالیں، مصالحہ جات و دیگر اشیائے ضروریہ سمیت متاثرہ ملازمین کے لیے خصوصی طور پر ماسک، گلوز،ہینڈ سینیٹائزر، صابن و دیگر سامان شامل ہیں گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ صاحب صدی احمد نے 3 متاثرہ ملازمین کے اہل خانہ میں کورونا ریلیف پیکج تقسیم کیا،اس موقعہ پر ڈی پی او ننکانہ اسماعیل الرحمن کھاڑک کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ ملازمین کے اہل خانہ کے لیے ہر ممکنہ تعاون کو یقینی بنائیں گے۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ متاثرہ ملازمین کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔
وائرس سے متاثر پولیس ملازمین کے اہل خانہ میں کرونا ریلیف پیکج تقسیم
Jun 08, 2020