نیب کی منزل خوشحال روشن اور کرپشن سے پاک پاکستان کا قیام نہیں : جاوید لطیف

Jun 08, 2020

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات میاں محمد جاوید لطیف ایم این اے نے کہا ہے کہ نیب کی منزل خوشحال روشن اور کرپشن سے پاک پاکستان کا قیام نہیں بلکہ صرف اور صرف نواز لیگ کی قیادت کو غیر متزلزل کرنا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک پرویز اقبال، ملک ندیم یوسف ڈالو، میاں ذیشان پرویز شانی اور ملک اعجاز احمد کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، میاں محمد جاوید لطیف ایم این اے نے کہا کہ بیورو کریسی بالکل آزاد ہے اور سارا زور سیاستدانوں کو رگڑا لگانے پر لگایا جارہا ہے۔

مزیدخبریں