مسلم لیگ (ن) عوام دشمن بجٹ کے سامنے دیوار بنے گی: عارف خان سندھیلہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش ہونے والا ہے ایسے میں حکومت قائد حزب اختلاف کو گرفتار کر کے کیا پیغام دینا چاہتی ہے مسلم لیگ (ن) حکومت کے عوام دشمن بجٹ کے سامنے دیوار بنے گی ، لاک ڈائون حکومت نے کھولا جس پر اپوزیشن سے کوئی رابطہ کیا نہ کسی طرح کی مشاورت کی گئی ہم نے بار بار تعاون کا ہاتھ بڑھایا مگر حکومت نے تکبر کا مظاہرہ کیا، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ حکومت کی طرف سے دیا جانے والا ریلیف پیکیج اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے حکومت کروناء پر سیاست کی بجائے عوام کو ریلیف دینے پر توجہ دیتی تو آج ملک میں عام شہری مشکلات کا شکار نہ ہوتا ۔

ای پیپر دی نیشن