پی ایچ ایف کا اگست میں ہاکی سرگرمیاں شروع کرنے کا پلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سمیت مختلف ممالک نے اپنے مقامی حالات کے مطابق ایس او پیز کے تحت ڈومیسٹک ہاکی مقابلے کروانے کی حکمت عملی بنالی ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اگست میںہاکی سرگرمیاں شروع کرنے کا پلان تیار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی ایچ نے پاکستان سمیت مختلف ممالک کو اپنے حالات کے مطابق ڈومیسٹک ہاکی شروع کرنے کی اجازت دے دی، جس کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اگست میں ہاکی سرگرمیاں شروع کرنے کی حکمت عملی بنانا شروع کردی ہے۔ پی ایچ ایف ذرائع کے مطابق فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی نے دنیا کے مختلف ممالک کو ایس او پیز کے ساتھ ڈومیسٹک ہاکی شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے تاہم ایف آئی ایچ نے اس سال انٹر نیشنل ہاکی کے تمام ایونٹ ملتوی کر دئیے ہیں، پی ایچ ایف کو بھی مقامی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ڈومیسٹک ہاکی کروانے کی اجازت مل گئی۔ اجازت ملنے کے بعد پی ایچ ایف نے فائیو اے سائیڈ اور سیون اے سائیڈ ایونٹس سے ہاکی بحالی کا پلان بنایا ہے جس کے تحت اگست میں فائیو اے سائیڈ اورستمبر میں سیون اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کروایا جائے گا، ایف آئی ایچ کی اجازت کے بعد آسٹریلین ہاکی لیگ 18 جولائی سے شروع ہو نے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...